ابنا: امریکی وزیر خارجہ جان کیری عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزير خارجہ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور دیگر اعلی عراقی حکام کے ساتھ گفتگو کریں گے امریکی وزير خارجہ شیعہ اور سنی علماء کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ، امریکی وزیر خآرجہ مصر کے دورے کے بعد عراق پہنچے ہیں، امریکی وزیر خآرجہ کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم علاقہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے لیکن اس دہشت گرد تنظیم کو امریکی کی پشتپناہی حاصل ہے اور اسی وجہ سے امریکی وزیر خارجہ اسے خطے کے لئے خطرہ قراردے رہے ہیں۔

.......
/169